الجیریا میں فوجی طیارہ گر کر تباہ

الجیرین فوج کا طیارہ دوران پرواز گر کر تباہ ہوگیا، 2 افراد ہلاک۔ خبر ایجنسی

Kamran Haider Ashar کامران حیدر اشعر منگل 28 جنوری 2020 05:50

الجیریا میں فوجی طیارہ گر کر تباہ
الجیریا (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 28 جنوری 2020ء) الجیریا میں فوجی طیارہ گر کر تباہ۔ الجیرین فوج کا طیارہ دوران پرواز گر کر تباہ ہو گیا، 2 افراد ہلاک۔
تفصیلات کے مطابق الجیریا میں فوجی طیارہ خوفناک انداز میں دوران پرواز کریش کر گیا اور زمین پر آ گرا جس کے باعث دو افراد کی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق الجیرین آرمی کا جہاز گر کر تباہ ہوا ہے اور ابتدائی طور پر دو افراد کی ہلاکتوں سے متعلق بتایا گیا ہے تاہم اس حوالے سے مزید حقائق اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق الجیرین میڈیا نے بتایا ہے کہ شمال مشرق میں الجیرین آرمی کا طیارہ گر کر تباہ ہو چکا ہے جس کے باعث دو ہلاکتیں ہوئی ہیں، تاہم تباہ حال طیارے سے متعلق ابھی تک حتمی طور پر کچھ بھی نہیں بتایا گیا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھی تک یہ بھی پتہ نہیں چل سکا کہ حادثے کا شکار ہونے والے طیارے پر کتنے لوگ سوار تھے۔

(جاری ہے)

طیارہ حادثے میں بچ جانے والے افراد سے متعلق بھی کوئی خبر نہیں دی گئی نہ ہی طیارے کو پیش آنے والے حادثے کی وجوہات کا پتہ چلایا جا سکا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق طیارہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں اور نقصان سے متعلق بھی تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔ واضح رہے کہ الجیرین آرمی کے جہازوں کو پیش آنے والے حادثے کوئی نئی بات نہیں ہے، ماضی میں بھی اسی طرح کے خوفناک حادثات پیش آتے رہے ہیں۔ اس سے قبل اپریل 2018ء میں الجیرین آرمی کا ایک طیارہ خوفناک حادثے کا شکار ہوا تھا جس میں 257 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :