مشرقی افریقی ملک مڈغاسکر میں شدید بارشوں اورطوفان کے نتیجے میں ،30 افراد ہلاک درجنوں زخمی

منگل 28 جنوری 2020 15:11

مشرقی افریقی ملک مڈغاسکر میں شدید بارشوں اورطوفان کے نتیجے میں ،30 افراد ..
انتاناناریو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2020ء) مشرقی افریقی ملک مڈغاسکر میںشدید بارشوں اورطوفان کے نتیجے میں30 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

مڈغاسکر ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک ہفتے سے جاری شدید بارشوں اور طوفان کے باعث سیکڑوں افراد بے گھر ہو گئے اور معمولات زندگی درہم برہم ہو کے رہ گئی ہے ۔نیشنل بیورو آف ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ( بی این جی آر سی) کے مطابق بیشترافراد کی موت مٹی کے تودے گرنے یا تباہ شدہ گھروں میں دفن ہونے کے باعث ہوئی ہے۔ متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے ریسیکو ٹیموں کی جانب سے امدادی کارروائیاں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :