ْجمی مرے اور بیتھانی میٹک سینڈز آسٹریلین اوپن ٹینس مکسڈ ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

منگل 28 جنوری 2020 16:25

ْجمی مرے اور بیتھانی میٹک سینڈز آسٹریلین اوپن ٹینس مکسڈ ڈبلز کوارٹر ..
میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2020ء) برطانوی ٹینس سٹار جمی مرے اور انکی امریکی جوڑی دار بیتھانی میٹک سینڈز پیش قدمی کو جاری رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مکسڈ ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

انہون نے پری کوارٹر فائنل میچ میں بھارت کے لینڈر پائس اور انکی لٹویا کی جوڑی دار جیلینا اوسٹاپنکو کو شکست دیکر میگا ایونٹ کا ٹاپ ایٹ مرحلہ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

منگل کو آسٹریلیا میں جاری میگا ایونٹ میں کھیلے گئے مکسڈ ڈبلز پری کوارٹر فائنل میچ میں برطانوی ٹینس سٹار جمی مرے اور انکی امریکی جوڑی دار بیتھانی میٹک سینڈز نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے بھارت کے لینڈر پائس اور انکی لٹویا کی جوڑی دار جیلینا اوسٹاپنکو کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 7-5 سے ہرا کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

متعلقہ عنوان :