وزیر اعلیٰ کی ہدایات پر ٹڈی دل کے حملوں سے بچا ئوکیلئے تمام محکمے فعال کردار ادا کر رہے ہیں: مسرت چیمہ

متعلقہ اضلاع میں 50ہزار ہیکٹر سے زائد رقبہ کلیئر کروا لیا گیا ہے ،سپرے کیلئے مزید وسائل فراہم کئے جارہے ہیں

منگل 28 جنوری 2020 21:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2020ء) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پر ٹڈی دل کے حملوں سے بچا ئوکیلئے تمام محکمے فعال کردار ادا کر رہے ہیں اورمتعلقہ اضلاع میں 50ہزار ہیکٹر سے زائد رقبہ کلیئر کروا لیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ نے اپنے بیان میں کہا کہ بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یارخان ڈویژن میں 42360ہیکٹر علاقے پر زمینی سپرے کیا گیا ،متاثرہ ڈویژنز کے 800 ہیکٹر علاقے میں ہوائی سپرے کیاگیاجبکہ اب تک 9 اضلاع میں 42,688 لیٹر سپرے کیا جا چکاہے ۔

آپریشنز ایریا میں مختلف محکموں کی 66 ٹیمیں دن رات متحرک ہیں،پاک فضائیہ اور چینی حکومت کے اشتراک سے بذریعہ جہاز بھی سپرے جاری ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ سپرے کیلئے متاثرہ اضلاع میں مزید وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں۔