غربت اور بے روزگاری کے خاتمہ کیلئے 30 سال تک کی عمر کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانا ضروری ہے، صنعتوں کی ضرورتوں کے مطابق نئی افرادی قوت کی تیاری چیلنج ہے ،

ترجمان پی وی ٹی سی

بدھ 29 جنوری 2020 14:07

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2020ء) پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل فیصل آباد ریجن کے ترجمان نے کہا ہے کہ غربت اور بے روزگاری کے خاتمہ کیلئے 30 سال تک کی عمر کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانا ضروری ہے اور اس مقصد کیلئے پی وی ٹی سی نجی شعبہ کے اشتراک سے مقامی صنعتوں کی ضرورت کے مطابق نئے کورس شروع کرے گی۔ایک ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ صنعتوں کی ضرورتوں کے مطابق نئی افرادی قوت کی تیاری چیلنج ہے تاکہ ہنر مند افرادی قوت کو فوری طور پر نہ صرف متعلقہ صنعتوں میں کھپایا جا سکے بلکہ اس کے نتیجہ میں ان صنعتوں کی پیداوار اور کوالٹی میںبھی بہتری لائی جا سکے۔

انہوں نے پی وی ٹی سی کے ضلعی افسران کو ہدایت کی کہ 5 سالوں کے دوران ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹس سے تربیت حاصل کرنے والے طلبہ کا ڈیٹا تیار کریں تا کہ اس کی روشنی میں انڈسٹریل سیکٹر اور چیمبر سے مؤثر فیڈ بیک ، مشورے، تجاویز اور سفارشات لی جا سکیں تاہم انہوں نے کہا کہ نئے کورس صرف ان شعبوں میں ہی شروع کئے جائیں جو پائیدار ہوں اور انہیں ایک یا دو بیج نکلنے کے بعد بند نہ کرنا پڑے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پاکستان کا اصل سرمایہ ہماری نوجوان افرادی قوت ہے جبکہ اس وقت 30 سال تک کی عمر کے نوجوانوں کی تعداد 50 فیصد ہے جن کو 6 ماہ سے ایک سال کے کورس کروا کر باعزت روزگار کمانے کے قابل بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اس مقصد کے حصول میں حائل دشواریوں کو دور کرنے ، ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹس میں مقامی صنعتوں کی ضرورتوں کے مطابق نئے کورس فوری شروع کرنے ،ان کے سلیبس میں عصری تقاضوں کے مطابق تبدیلیوں کا سلسلہ جاری رکھنے کا بھی اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :