سیاستدان کھینچا تانی کی بجائے ملکی سلامتی اور بقا کو مقدم رکھیں‘محمد عثمان غنی

حکومت ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کی صلاحیت کھو چکی ہے‘مرکزی نا ئب ناظم محافظان ختم نبوت

بدھ 29 جنوری 2020 14:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2020ء) محا فظان ختم نبو ت پاکستان کے مرکزی نا ئب ناظم محمد عثمان غنی نے کہا ہے کہ سیاستدان کھینچا تانی کی بجائے ملکی سلامتی اور بقا کو مقدم رکھیں ، ملک ہے تو ہم سب ہیں سیاست ملک اور عوام کے مفادات کو بدنظر رکھتے ہوئے کرنی چاہئے،ریاست مدینہ کے دعویدارحکمران ملک کو استعمار کے ایجنڈے کی تکمیل کی طرف لیکر جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ سیا ستدان ملک کے اسلامی کلچر کو مغربی کلچر میں تبدیل کرنے کے ایجنڈا پر عمل پیرا ہیں ملک کی اسلامی و دینی قوتوں کو اسکا راستہ روکنا ہوگا، معاشی استحکام سیاسی استحکام کا متقاضی ہے جو صرف اسلام کے سود سے پاک معاشی نظام کے نفاذ سے ہی ممکن ہے۔ مہنگائی کے طوفان نے عوام کو پریشان کر رکھا ہے۔ حکومت ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کی صلاحیت کھو چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :