ملتان ڈویژن کے 2246 موضع جات کو آن لائن کر دیا گیا ہے، کمشنرملتان کوبریفنگ

بدھ 29 جنوری 2020 14:34

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2020ء) کمشنر شان الحق نے کہا ہے کہ کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے بھی واک، سیمینار کا انعقاد کیا جائے جبکہ آن لائن دستخط مہم کو کامیاب بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ میرج ہال ون ڈش ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد کروائیں.۔

(جاری ہے)

کمشنر ملتان ڈویڑن شان الحق کو بریفنگ دیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ریونیو مبشر الرحمن نے بتایا کہ سمندر پار پاکستانیوں کی 716موصول شکایات سی527 حل کی جاچکی ہیں جبکہ 92 کورٹ کیسز ہیں۔

ڈویژن کے 2246 موضع جات کو آن لائن کر دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ڈویژن بھر میں 30 بلین کی 80 ممکنہ بے نامی جائیداد کی بھی نشاندہی کی جاچکی ہے۔جبکہ پرائم منسٹر پورٹل پر رواں ماہ موصول شدہ 688 شکایات میں 576حل کی گئیں۔ 4205 ایکڑ سرکاری زمین بھی واگزار کروالی گئی جبکہ اس ماہ 7927 رجسٹریاں کی گئیں۔اجلاس میں ڈویژن بھر کے ڈپٹی کمشنرز، ایڈیشنل کمشنرز،اسسٹنٹ کمشنرز دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :