چین میں کورونا وائرس سے مزید 64 افراد ہلاک ہو گئے

وائرس سے 2345 نئے کیسز بھی رپورٹ ،متاثرہ افرادکی تعداد19550 ہو گئی ہے،چینی حکام

منگل 4 فروری 2020 14:07

چین میں کورونا وائرس سے مزید 64 افراد ہلاک ہو گئے
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2020ء) چین میں کورونا وائرس سے مزید 64 افراد ہلاک ہو گئے، وائرس سے موت کے منہ میں جانے والوں کی تعداد 425 ہو گئی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی حکام نے بتایاکہ کورونا وائرس کے 2 ہزار 345 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے جس کے بعد چین میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 19 ہزار 550 سے بڑھ گئی ہے۔امریکا میں کورونا کے گیارہویں کیس کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ بھارتی ریاست کیرالہ میں بھی تیسرا کیس سامنے آگیا تاہم چین سے باہر صرف فلپائن میں ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق 24 ممالک میں اب تک کورونا وائرس رپورٹ ہوچکا ہے۔