کراچی پریمیئر فٹبال کپ میں مزید پانچ میچز کا فیصلہ ہوگا

جمعرات 6 فروری 2020 21:53

کراچی پریمیئر فٹبال کپ میں مزید پانچ میچز کا فیصلہ ہوگا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2020ء) فٹبال کلب کراچی کے زیرِ اہتمام اور اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے کراچی پریمیئر فٹبال کپ بلوچ مجاہد فٹبال اسٹیڈیم ابراہیم حیدری میں جاری و ساری ہے جس میں کورنگی بلوچ نے سرحد اسپورٹس کو 2-1 سے شکست دی، برما محمڈن نے گل بلوچ کو 2-0 سے شکست دی، اسی طرح دلبوڈ محمڈن نے پھول پتی اسٹار کو 1-0 سے شکست سے دوچار کیا، برما آفریدی نے شرفی محمڈن کو 4-0 سے ہرایا جبکہ جام11- نے الشہباز کو پیلنٹی کے ذریعے 4-3 سے شکست سے دوچار کیا۔

متعلقہ عنوان :