سعودی عرب میں اس بار سردی عذاب بن گئی
ایک بار پھر آج جمعہ کے روز سے سردی کی نئی لہر آ رہی ہے
محمد عرفان جمعہ 7 فروری 2020 12:32
(جاری ہے)
اس سردی کی وجہ سے ایک بار پھر درجہ حرارت میں خاصی کمی ہو جائے گی۔
خصوصاً تبوک، حائل اور الجوف کے شمالی علاقوں میں درجہ حرارت منفی تک گِر جائے گا جبکہ اتوار کی شام کو ان علاقوں میں سردی کی شدت اتنی بڑھ جائے گی کہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے آ جائے گا۔تبوک ، الظہر، علقان اور دیگر مقامات پر پھر سے برف باری ہونے کا امکان ہے۔ سردی کی آج سے شروع ہونے والی یہ لہر منگل تک جاری رہے گی۔جس کے باعث مدینہ منورہ، الشرقیہ اور مشرقی ریجن بھی متاثر ہوں گے۔ خصوصاً شمالی علاقوں میں یخ بستہ تیز ہوائیں چلیں گی۔ واضح رہے کہ اس بار سعودی عرب میں سردی اور بارشوں نے نظامِ زندگی بُری طرح سے معطل کر رکھا ہے۔ اس بار مکہ مکرمہ کا گرم خطہ بھی سردی کی لہر کے باعث ٹھٹھر کر رہا گیا ہے۔ اکثر زائرین کو بھی یہاں پر گرمی کی بجائے ٹھنڈ کی صورت میں سرپرائز مِلا ہے۔ اس وقت بھی سعودی عرب میں سردی پورے زور و شور سے پڑ رہی ہے۔ کئی علاقوں میں درجہ حرارت منفی سے بھی نیچے چلا گیا ہے۔ ایسا ہی ایک علاقہ الدوادمی ہے جہاں اس وقت درجہ حرارت منفی 3 ڈگری تک نیچے آ چکا ہے۔جبکہ سردی کی شدت سے الدوادمی کے نلکوں میں پانی جم گیا ہے۔چند روز قبل الدوادمی کے ایک مقامی کسان نے اپنے کھیتوں میں نصب ایک ٹیوب ویل کی ویڈیو شیئر کی تھی جس میں سے نکلنے والا پانی شدید سردی کے باعث جما ہوا دکھائی دے رہا تھا۔اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے بہت حیرت کا اظہار کیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ولادمیر پیوٹن نے پانچویں مرتبہ صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
-
ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں نوجوان ماڈل سامنے آگئی
-
سعودی عرب میں سب سے بڑے واٹرانٹرٹینمنٹ پارک منصوبے کا اعلان
-
سعودی وفد نے پاکستان کی مہمان نوازی کا کھلے دل سے اعتراف کیا، شہباز شریف
-
غزہ جنگ بندی معاہدہ، حماس کی تجاویزپرامریکا کا ردعمل سامنے آ گیا
-
جدہ بندرگاہ پرکوکین سمگل کرنے کی کوشش ناکام، 2 افراد گرفتار
-
اسرائیل کی غزہ میں جاری جنگ کے دوران شہید فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی
-
اسرائیلی مخالف طلبہ کا احتجاج بیلجیم اورنیدرلینڈزتک پہنچ گیا
-
ایکواڈور کی بحریہ کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ، 2 پائلٹ ہلاک
-
امریکا کا رفح میں اسرائیلی فوج کے زمینی حملے کی حمایت سے انکار
-
ڈونلڈ ٹرمپ پھر توہینِ عدالت کے مرتکب قرار
-
مئیر لندن نے فلسطین میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.