کانگو وائرس کے پھیلا ئوکے خدشے پر مبنی درخواست ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے جواب کی روشنی میں نمٹا دی گئی

جمعہ 7 فروری 2020 13:32

کانگو وائرس کے پھیلا ئوکے خدشے پر مبنی درخواست ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2020ء) لاہور ہائیکورٹ نے کانگو وائرس کے پھیلا ئوکے خدشے پر مبنی درخواست ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے جواب کی روشنی میں نمٹا دی ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے مقامی شہری کی درخواست پر سماعت کی ۔ ڈرگ ریگولیٹر اتھارٹی کی جانب سے جواب میں کہا گیا کہ کانگو وائرس کے علاج کیلئے دوائی متعارف کر ادی ہے،دوائی سے کانگو وائرس کا علاج اور تدارک کیا جاسکتا ہے۔