شمالی وزیرستان کے بعد ضلع جنوبی وزیرستان کے ہیڈکواٹر وانا میں صحت انصاف کارڈ کا اجرء کردیاگیا

جمعہ 7 فروری 2020 15:45

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2020ء) جنوبی وزیرستان ڈیڈک چیئرمین اور ایم پی اے نصیر اللہ وزیر نے وانا پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شمالی وزیرستان کے بعد ضلع جنوبی وزیرستان کے ہیڈکواٹر وانا میں صحت انصاف کارڈ کا اجرء ہوا جو پی ٹی آئی حکومت نے عوام کے ساتھ اپنا وعدہ پورا کرکرکے دیرینہ مطالبہ حل کردیا اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال وانا میں ڈاکٹروں کی خالی آسامیوں پر جلد بھرتی کا عمل شروع کیا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی وزیرستان کے پسماندہ علاقوں میں نئے تین ٹائپ ڈی ہسپتال تعمیر کئے جائیں گے اور ساتھ ٹراماسنٹر کا قیام بھی جلد عمل میں لایا جائیگا ان سہولیات کی بدولت عوام کو صحت فراہمی کے ساتھ روزگار کے مواقع بھی میسر ہونگے علاوہ ازیں ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال قائم کرنے کیلئے سر توڑ کوشش کرونگا کیونکہ علاقے میں گائناکالوجسٹ اور دوسرے امراض کے سپیشلٹ ڈاکٹروں کی کمی کو شدت سے محسوس کیا جارہا ہے جو کہ یہ کمی جلد صوبائی حکومت پوری کریگی۔

(جاری ہے)

میں بطور ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ ایڈوائزری کمیٹی (ڈیڈک)چیئرمین وزیرستان کے عوام کو یقین دلاتا ہو کہ ترجیحی اور ضروریات کی بنیاد پر ترقیاتی کاموں کو جال بچھایا جائیگا اس سے جلد عوام کو ثمرات انکے دہلیز پر مل جائینگے۔انہوں نے کہا کہ ان ترقیاتی منصوبوں میں کسی کی طرف داری نہیں کرونگا اور ہر کام میرٹ پر کرکے دیکھاؤں گا۔ڈیڈک چیئرمین و ایم پی اے نصیر اللہ وزیر کا کہنا تھا۔اس موقع پر انہوں نے وانا پریس کلب کے صحافیوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ ہر وقت اور ہر موڑ پر وزیرستان کی خدمت کی اورمسئلے کو اجاگرکرکے ہمارے سامنے پیش کی۔ڈیڈ ک چیئرمین نصیر اللہ وزیر کو وانا پریس کلب آنے پر سابق صدر ملک نیک محمد خان نے پھولوں کے ہارپہنائیں اور مبارکباد دی۔