چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا چین میں کرونا وائرس کی وباء پھیلنے پر چین کے عوام اور حکومت کے ساتھ اظہارہمدردی

جمعہ 7 فروری 2020 16:57

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا چین میں کرونا وائرس کی وباء پھیلنے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2020ء) اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز نے چین میں کرونا وائرس کی وباء پھیلنے پر چین کے عوام اور حکومت کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزمائش کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام اپنے چینی بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے امید ظاہر کی کہ چینی عوام ایک پرعزم قوم ہے اور انہیں یقین ہے کہ وہ جرأت اور استقامت کے ساتھ اس بحران سے نکل آئیں گی۔

متعلقہ عنوان :