بنگلہ دیش، روہنگیا مہاجرین کی کشتی ڈوب گئی، 14 افراد جاں بحق

منگل 11 فروری 2020 11:20

بنگلہ دیش، روہنگیا مہاجرین کی کشتی ڈوب گئی، 14 افراد جاں بحق
کاکس بازار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2020ء) جنوبی بنگلہ دیش کے سینٹ مارٹن جزیرہ کے قریب روہنگیا مہاجرین کی کشتی ڈوبنے سے 14 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 70 افراد کو امدادی کارروائیوں سے بچا لیا گیا۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق کوسٹ گارڈ کمانڈر نعیم الحق نے بتایا کہ منگل کی صبح بے آف بنگال کے شمال مشرقی جزیرہ سینٹ مارٹن کے قریب روہنگیا مہاجرین کی کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں 14 افراد ڈوب گئے اور 70 کو زندہ بچا لیا گیا جبکہ کوسٹ گارڈ اور بحریہ کی ریسکیو ٹیموں کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

واضح رہے کہ میانمار میں 2017 ء میں ملٹری کریک ڈائون کے دوران 7 لاکھ سے زائد روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش کے پناہ گزین کیمپوں میں مقیم ہیں جو ملائیشیا جانے کی جدوجہد میں لگے ہیں۔

متعلقہ عنوان :