جاپانی ٹیکسی ڈرائیور میں کرونا وائرس کی تصدیق

جمعہ 14 فروری 2020 12:24

جاپانی ٹیکسی ڈرائیور میں کرونا وائرس کی تصدیق
ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2020ء) جاپان کے دارلحکومت ٹوکیو میں ایک ٹیکسی ڈرائیور میںکرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق جمعرات کے روز جاپانی ہیلتھ کیمشن حکام نے بتایا کہ ٹوکیو میں ایک ٹیکسی ڈرائیور میںکرونا وائرس پائے جانے کا کیس سامنے آیا ہے۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق 70 سالہ جاپانی شہری کا کہنا ہے کہ اٴْس نے اپنی ٹیکسی میں ایک چینی مسافر کو سوارکیا اور خدشہ ہے کہ کرونا وائرس اسی سے منتقل ہوا۔