سعودی عرب کی امداد نے کرونا وائرس سے نمٹنے میں معاونت کی‘ چینی سفیر

سعودی عرب کی امداد کرونا وائرس سے نمٹنے میں چینی عوام کی معنوی طورپر مدد کی ہے

جمعہ 14 فروری 2020 12:42

سعودی عرب کی امداد نے کرونا وائرس سے نمٹنے میں معاونت کی‘ چینی سفیر
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2020ء) سعودی عرب میں متعین چین کے سفیر چن وی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی طرف سے فراہم کردہ امداد نے چینی طبی عملے کو کرونا وائرس سے نمٹنے میں بھرپور مدد فراہم کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی امداد کرونا وائرس سے نمٹنے میں چینی عوام کی معنوی طورپر مدد کی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق چینی سفیر نے ان خیالات کا اظہار شاہ سلمان ریلیف سینٹر کے ساتھ چھ معاہدوں دستخط کے موقع پر کیا۔

اس موقعے متعدد عالمی تنظیموں کی طرف سے بھی چین کو کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے طبی آلات اور دیگر ضروریات کی فراہمی کا معاہدہ کیا ہے۔خیال رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے کرونا وائرس کا نام تبدیل کرکیکوفیڈ 19 رکھا ہے تاکہ اس وائرس کو مخصوص جغرافیائی تفریق سے نکال کرایک عالمی وباء قرار دیا جا سکے۔

(جاری ہے)

سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب میں متعین چین کے سفیر نے کہا کہ مملکت کی طرف سے بیجنگ کی امداد دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ تعلقات کی گہرائی کی عکاسی کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی طرف سے چین کو فراہم کی جانے والی امداد سے کوفیڈ 19 نامی اس وباء سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔ چین سعودی عرب کی طر ف سے فراہم کی جانے والی امداد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔