جی ایم موٹرز کاکئی ملکوں میں پیداواری سرگرمیاں بندکرنے کا منصوبہ،زیادہ آمدنی کے حامل خطوں پر فوکس

پیر 17 فروری 2020 14:38

جی ایم موٹرز کاکئی ملکوں میں پیداواری سرگرمیاں بندکرنے کا منصوبہ،زیادہ ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء) امریکی موٹر ساز کمپنی جنرل موٹرز نے کہا ہے کہ وہ ملک اور چین سے ہٹ کر دنیا کے کئی ممالک میں اپنی پیداواری سرگرمیاں بند اور پلانٹ فروخت کررہی ہے جس کی وجہ زیادہ آمدنی کے حامل خطوں پر فوکس کرکے زیادہ سے زیادہ منافع کمانا ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وہ امریکا اور چین سے ہٹ کر کئی ملکوں میں اپنی پیداواری سرگرمیاں بند کرنے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے تاکہ اس سے ہونے والی آمدنی سے زیادہ اہم منصوبوں اور منڈیوں میں سرمایہ کاری کرکے منافع کمایا جاسکے۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ وہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بھی اپنے سیلز، ڈیزائن اور انجینئرنگ آپریشنز کم کردے گی۔جی ایم موٹرز کا کہنا ہے کہ چین کی گریٹ وال موٹرز کمپنی اس کا تھائی لینڈ میں واقع کار ساز پلانٹ اور انجن فیکٹری خریدنے پر رضامند ہوگئی ہے جس بارے رواں سال کے آخر تک سودے کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔