استور، انسداد پولیو کی قومی مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا

پیر 17 فروری 2020 14:50

استور، انسداد پولیو کی قومی مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا
استور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء) ملک بھر کی طرح ضلع استور میں بھی انسداد پولیو کی قومی مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا۔ اس سلسلے میں افتتاحی تقریب ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال استور میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر استور عظیم اللہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر استور نے انسداد پولیو کے قطرے پلا کر تین روزہ قومی مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر استور نے کہا کہ پولیو ایک موذی مرض ہے اور اس بیماری سے عمر بھر کی معذروری ہوتی ہے، اس سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لیے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو کی قومی مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ ہر قسم کا تعاون اور درکار وسائل فراہم کرے گی۔ انہوں نے عوام الناس اور میڈیا کے نمائندوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اس قومی مہم کو کامیاب بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر استور ڈاکٹر خورشید نے کہا کہ اس قومی مہم کے دوران پندرہ ہزار کے قریب بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، اس مقصد کے لیے کل 97 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور 4 ٹرانزٹ پوائنٹ بنائے گئے ہیں جبکہ 27 فکس سینٹرز بنائے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :