بھارت میں پانچ ماہ کی بچی کے ساتھ جنسی زیادتی

مذکورہ بچی بعدازاں ہسپتال میں دم توڑ گئی، ملزم پپو بچی کا کزن تھا جو کہ واقعے کے بعد فرارہو گیا

Usama Ch اسامہ چوہدری پیر 17 فروری 2020 19:00

بھارت میں پانچ ماہ کی بچی کے ساتھ جنسی زیادتی
نئی دہلی (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 17 فروری 2020) : بھارت میں پانچ ماہ کی بچی کے ساتھ جنسی زیادتی، مذکورہ بچی بعدازاں ہسپتال میں دم توڑ گئی، ملزم پپو بچی کا کزن تھا جو کہ واقعے کے بعد فرارہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی ریاست اترپردیش میں درندگی کا کا ایک واقعہ سامنے آیا۔ اتوار کی رات پانچ ماہ کی بچی کو مبینہ طور پر اس کے کزن بھائی نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

بچی اسے اسپتال لے جایا گیا تھا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی تھی۔ یہ ایک شادی ہال میں پیش آیا۔ مذکورہ بچی کی والدہ اتوار کے روز ایک شادی میں شرکت کے لئے گئیں تھیں۔ خاتون کا کزن پپو شادی کے دوران بچی کو کھیلنے کے لئے اپنے ساتھ لے گیا اور کچھ دیر تک واپس نہ آیا۔ جب بچی کی والدہ اور خاندان کے دیگر افراد نے پپو کی تلاش شروع کی تو وہ کہیں نہ مل سکا۔

(جاری ہے)

چار گھنٹے بعد، بچی تشویشناک حالت میں شادی ہال کے قریب ایک جگہ سے پڑی ہوئی ملی۔ لواحقین بچی کو وویکانند اسپتال لے گئے جہاں سے اسے ٹروما سینٹر ریفر کردیا گیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم پپو واقعے کے بعد فرار ہو گیا ہے۔ متاثرہ لڑکی کے والد نے شکایت درج کروائی اور اس معاملے میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

ملزم پپو کی تلاش جاری ہے لیکن ابھی تک اسے گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے۔ تاہم بچی کی لاش کو پوسٹ ماٹم کئے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ بھارت جنسی زیادتی کے واقعات کی تعداد بہت زیادہ ہے اور عوام ہر جگہ اپنی حکومت سے درخواست کرتی نظر آتی ہے کہ مجرموں کو سخت سے سخت سزا دی جائے اور واقعات کی روک تھام کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔ مذکورہ واقعہ بھی بھارت کی ریاست اترپردیش میں پیش آیا جہاں ایک پانچ ماہ کی بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

متعلقہ عنوان :