پیراگوئے کی پارلیمنٹ کا ڈینگی وائرس کے باعث ایمرجنسی کا اعلان

منگل 18 فروری 2020 10:40

آسنسیون ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء) پیراگوئے کی پارلیمنٹ نے ڈینگی وائرس کی وجہ سے ملک میں ایمرجنسی لگانے کی منظوری دے دی ہے۔پارلیمنٹ چیمبر نے کہا کہایک خصوصی سیشن میں پیراگوئے میں ڈینگی کی وجہ سے ایمرجنسی لگانے کو پارلیمنٹ نے اپنی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے بھی سینیٹ نے اس سے متعلق ایک فیصلہ کیا تھا۔یہ فیصلہ 90 دنوں تک لاگو رہے گا اور اس دوران اس بیماری سے لڑنے کے لئے بجٹ کے علاوہ بھی فنڈ ز مہیا کرائے جائیں گے۔پیراگوئیکی وزارت صحت کے مطابق اس سال اب تک 4255 ڈینگو کے کیسز سامنے آئے ہیں، جبکہ 85290 مشتبہ افراد کی شناخت کی جا چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :