وی لاگر عرفان جونیجو نے نئی وڈیو کے ساتھ جلد واپس آنے کا عندیہ دے دیا

منگل 18 فروری 2020 12:09

وی لاگر عرفان جونیجو نے نئی وڈیو کے ساتھ جلد واپس آنے کا عندیہ دے دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء)وی لاگر عرفان جونیجو نے نئی وڈیو کے ساتھ جلد واپس آنے کا عندیہ دے دیا۔

(جاری ہے)

عرفان جونیجو نے حال ہی میں وی لاگنگ سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کیا جس سے ان کے مداحوں میں مایوسی چھا گئی لیکن اب انہوں نے اپنی حالیہ پوسٹ میں نئی وڈیوز کے ساتھ جلد واپس آنے کا عندیہ دیتے ہوئے مداحوں کے پیار پر ان کا شکریہ اداکیا، انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنی صحت کے لیے کچھ وقت کے لیے وی لاگنگ چھوڑی ہے ، انہوں نے کہا کہ خبریں سامنے آرہی ہیں کہ انہوں نے وی لاگنگ پیسا ایوارڈ نہ ملنے کی وجہ سے دل برداشتہ ہو کر چھوڑی ہے جس کی انہوں نے تردید کی ہے۔