بنوں شہر کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن

منگل 18 فروری 2020 12:16

بنوں شہر کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء) ڈپٹی کمشنر بنوں کی ہدایت پر لینڈ انسپکٹر ٹی ایم اے بنوں سلیم خان کی قیادت میں ٹی ایم اے عملے نے بنوں شہر کے مختلف علاقوں میں تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے سڑکوں کے کناروں دکانداروں کی طرف سے رکھا گیا سامان،ہتھ ریڑھیاں،میز اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا ،بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سلیم خان نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر بنوں کیپٹن (ر)زبیر خان نیازی کی خصوصی ہدایت پر روزانہ کی بنیاد پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنروں کے ہمراہ بنوں شہر میں تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن کرتے ہیں اور ان سے سامان ضبط کرکے تلف کرنے کے ساتھ ساتھ دکانداروں کو بھاری جرمانہ بھی کرتے ہیں ، آج کل ڈپٹی کمشنر بنوں کی زیر نگرانی بیوٹی فیکشن پراجیکٹ پر دوبارہ کام شروع ہوا ہے ،لہذا ہم عوام کے فائدے کیلئے آپریشن کرتے ہیں ‘انہوں نے دکانداروں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ رضاکارانہ دکانوں کے سامنے سے سامان ہٹادیں، ورنہ ٹی ایم اے عملہ ان سے سامان اٹھائیگا اور سامان توڑنے کے علاوہ بھاری جرمانے بھی وصول کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :