شامی صدر کا ادلب میں فوجی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان

منگل 18 فروری 2020 14:31

شامی صدر کا ادلب میں فوجی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء) شامی صدر بشارالاسد نے ترکی کا دباؤ مسترد کرتے ہوئے ادلب میں فوجیکارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

شامی صدر نے ٹیلی ویژن پر اپنے خطاب میں کہا کہ شمال سے دی جانے والی کھوکھلی دھمکیوں کے باوجود ادلب اور حلب میں آپریشن جاری رہے گا، شمال سے شامی صدرکا اشارہ ترکی کی جانب تھا، ترکی نے اختتام ہفتہ پر ادلب میں مزید فوجی کارروائیوں سے خبردار کیا تھا۔ ادلب شامی باغیوں کا آخری گڑھ ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق شامی فوج کی وجہ سے 9 لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :