یاسر حسین نے فہد مصطفیٰ کو سگریٹ نوشی ترک کرنے کا مشورہ دے دیا

بدھ 19 فروری 2020 13:24

یاسر حسین نے فہد مصطفیٰ کو سگریٹ نوشی ترک کرنے کا مشورہ دے دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2020ء) اداکار یاسر حسین نے فہد مصطفیٰ کو سگریٹ نوشی ترک کرنے کا مشورہ دے دیا۔

(جاری ہے)

فہد مصطفیٰ نے حال ہی میں فلم’’قائد اعظم زندہ باد‘‘ کی عکسبندی کے دوران ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ سگریٹ نوشی کرتے دکھائی دے رہے ہیں اور انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ’’ہنزہ، سردی اورہم‘‘ جس پر انہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور اب یاسر حسین نے انہیں سگریٹ نوشی ترک کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ’’آپ پاکستان کے سپر سٹار ہیں اور آپ سگریٹ نوشی کی تشہیر نہ کریں‘‘۔

متعلقہ عنوان :