پہلی مرتبہ پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں کھیلے جانے کا سہراتحریک انصاف کی حکومت کو جاتا ہے،اعجازعالم آگسٹین

بدھ 19 فروری 2020 19:20

پہلی مرتبہ پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں کھیلے جانے کا سہراتحریک ..
لاہور۔19 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2020ء) صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم آگسٹین نے کہا ہے کہ پہلی مرتبہ پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں کھیلے جانے کا سہرا تحریک انصاف کی حکومت کو جاتا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے جاری ایک بیان میںانہوںنے کہا کہ بیرون ممالک سے آنے والے تمام کھلاڑیوں کو خوش آمدیدکہتے ہیں۔ اعجاز عالم نے کہا کہ پاکستان میں کھیلوں کے ذریعے کھوئی ہوئی رونقیں بحال اور میدان آباد ہورہے ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستانی عوام کو ایک لمبے عرصے کے بعد کھیلوں کے میدان آباد مل رہے ہیں جسکا سہرا وزیر اعظم عمران خان کو جاتا ہے ۔