جکسن ویدرو اور نکولس مونروئی ڈیلرے بیچ اوپن ٹینس مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

بدھ 19 فروری 2020 22:52

فلوریڈا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2020ء) جکسن ویدرو اور نکولس مونروئی پر مشتمل امریکی جوڑی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے اے ٹی پی ڈیلرے بیچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔انہوں نے مینز ڈبلز رائونڈ 16 میچ میں امریکہ کے مکینزی مکڈونلڈ اور انکے فرانسیسی جوڑی دار ایڈرین مانارینو کو شکست دیکر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

(جاری ہے)

امریکی ریاست فلوریڈا میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز رائونڈ 16 میچ میں جکسن ویدرو اور نکولس مونروئی پر مشتمل امریکی جوڑی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے امریکہ کے مکینزی مکڈونلڈ اور انکے فرانسیسی جوڑی دار ایڈرین مانارینو کو سٹریٹ سیٹس میں 7-6(7-3) اور 6-3 سے شکست دیکر ایونٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔