مہران یونیورسٹی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی نئی باڈی کی حلف برداری تقریب کا انعقاد

بدھ 19 فروری 2020 23:50

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2020ء) مہران یونیورسٹی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی نئی باڈی کی حلف برداری تقریب مہران یونیورسٹی کے واٹر سینٹر کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی ۔نئی باڈی سے جامعہ مہران کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی نے حلف لیا۔ حلف برداری تقریب کو خطاب کرتے ہوئے جامعہ مہران کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی نے کہا کہ افسران کے نئے آئے ہوئے نمائندگان کو جامعہ کی بہتری اور ترقی کے لئے کام کرنا چاہیے، ہم سب کی پہلی اور آخری ترجیح یونیورسٹی ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ طلبہ و اساتذہ جامعہ میں درس و تدریس کا کام کرتے ہیں، دیگر سب افسران اور ملازمین ان کی مدد اور تعاون کے لئے ہیں ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جامعہ مہران کے پرو وائس چانسلر پروفسیر ڈاکٹر طحہٰ حسین علی نے کہاکہ جامعہ مہران میں ہم سب ایک خاندان کی طرح کام کرتے ہیں، ہم ایک دوسرے کی خوشی و غم میں ساتھ ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ افسران کو جامعہ کے نام اور وقار کو مزید بڑھانے کے لئے کام کرنا چاہیے۔

اس موقع پر مہران یونیورسٹی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر سید جاوید علی شاہ نے تقریب میں شرکت کے لئے آئے ہوئے مہمانان کا شکریہ ادا کیا تقریب کی کاروائی آفیسرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری غازی خان پڑھیار نے چلائی تقریب میںجامعہ مہران کے افسران کے علاوہ مختلف جامعات کے افسران و نمائندگان نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :