جرمنی کے شہر ہناؤ میں بڑے پیمانے پر فائرنگ سے متعدد افراد ہلاک

پولیس کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی، دو مخلتف مقامات پر فائرنگ کے پر تشدد واقعات میں 8 افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے

Kamran Haider Ashar کامران حیدر اشعر جمعرات 20 فروری 2020 05:05

جرمنی کے شہر ہناؤ میں بڑے پیمانے پر فائرنگ سے متعدد افراد ہلاک
برلن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 فروری 2020ء) جرمنی کے شہر ہناؤ میں بڑے پیمانے پر فائرنگ سے متعدد افراد ہلاک، پولیس کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی، دو مخلتف مقامات پرفائرنگ کے پر تشدد واقعات میں کم از کم 8 افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جرمنی کے مقامی میڈیا نے رپوٹ کیا ہے کہ جرمنی کے شہر ہناؤ اور قریبی کیسسلسٹٹ میں دو مختلف بارز پر فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں پولیس کی جانب سے فائرنگ کے واقعے کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی دیکھی جا سکتی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق ابتدائی طور پر کم از کم 8 افراد کی ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے تاہم ہلاکتوں سے متعلق ابھی تک کوئی مستند خبر نہیں آئی نہ ہی کسی سرکاری ذرائع سے ہلاکتوں کی تصدیق ہو سکی ہے۔

(جاری ہے)

مزید برآں غیر ملکی خبر رساں ادارے نے ایک اخبار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ 8 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کی جا چکی ہے۔
تازہ اطلاعات کے مطابق خبر رساں ادارے نے بتایا ہے کہ جرمن پولیس کی جانب سے بھی 8 ہلاکتوں کی تصدیق کر دی گئی ہے۔