آکاش چوپڑا نے بابر اعظم کو ویرات کوہلی کے ہم پلہ قرار دے دیا

پاکستانی بیٹسمین صلاحیتوں اور پرفارمنس میں ویرات کوہلی کے ہم پلہ ہیں،سابق بھارتی اوپنر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 20 فروری 2020 14:12

آکاش چوپڑا نے بابر اعظم کو ویرات کوہلی کے ہم پلہ قرار دے دیا
نئی دہلی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20فروری 2020ء ) بھارت کے سابق اوپنر آکاش چوپڑا نے قومی ٹی ٹونٹی کپتان بابر اعظم کو بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے ہم پلہ قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

آکاش چوپڑا نے دونوں بیٹسمینوں کے موازنے سے متعلق بحث کا حصہ بنتے ہوئے کہا کہ پاکستانی بیٹسمین صلاحیتوں اور پرفارمنس میں ویرات کوہلی کے ہم پلہ ہیں، میں انھیں موجودہ بگ 4 بیٹسمینوں کے برابر قرار دیتا ہوں، انھوں نے کہاکہ جو بیٹسمین ٹونٹی 20 میں نمبر ون، ون ڈے میں نمبر 3 اور ٹیسٹ میں نمبر 5 ہو اسے دنیا کے بہترین 4 بیٹسمینوں میں شامل کیوں نہیں کیا جاسکتا، ان کا مزید کہنا تھا کہ ون ڈے کرکٹ میں سٹیو سمتھ اب بھی وہ مقام حاصل نہیں کرسکے ہیں جو انہیں کرنا چاہیئے تھا اور اسی لیے ان کے خیال میں ون ڈے کرکٹ میں بابر اعظم اب سابق کینگرو کپتان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ’فیب 4‘ میں شامل ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ ویرات کوہلی، سٹیو سمتھ، کین ولیمسن اور جو روٹ کو ’فیب فور‘ یا بگ 4 کہا جاتا ہے اور یہ تمام کھلاڑی ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ میں ٹاپ 10 بلے بازوں کی فہرست میں شامل ہیں ۔                                                                                                                                                              

متعلقہ عنوان :