یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے دالوں اور گھی کی قیمتوں میں مزید کمی کر دی

دال چنا ، دال مسور، ھانڈی گھی اور حفیظ گھی کی قیمتوں میں 5روپے سے 30روپے فی کلو تک کی کمی کردی گئی

جمعرات 20 فروری 2020 21:43

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے دالوں اور گھی کی قیمتوں میں مزید کمی کر ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2020ء)یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے دالوں اور گھی کی قیمتوں میں مزید کمی کر دی گئی ہے۔دال چنا ، دال مسور، ھانڈی گھی اور حفیظ گھی کی قیمتوں میں 5روپے سے 30روپے فی کلو تک کی کمی کردی گئی ہے، ملک بھر میں یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیائے خورد و نوش سمیت کسی چیز کی کوئی کمی نہیں ہے بہت جلد 2ہزار نئے فرنچائز سٹورز کھولے جائیں گے ۔

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی سٹورزپر دال چنا ، دال مسور، ھانڈی گھی اور حفیظ گھی کی قیمتوں میں مزید کمی کر دی گئی ہیں دال چنا کی قیمت 167روپے فی کلو سے کم ہوکر 160روپے فی کلو ، دال مسور کی قیمت 135سے کم ہوکر 130روپے فی کلو ہو گئی ہے جبکہ ھانڈی گھی اور حفیظ گھی کی قیمت 200روپے فی کلو سے کم ہوکر 170روپے فی کلو کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ ملک بھر کے تمام سٹورز پر سبسڈائزڈ گھی، آٹا، دالیں ، چاول اور چینی وافر مقدار میں دستیاب ہے سبسڈائزڈ اشیائ کیساتھ یوٹیلیٹی سٹورز پر دستیاب ہر چیز معیاری ہے اور انکی قیمتیں بھی مارکیٹ کی نسبت بہت کم ہے۔ ترجمان کے مطابق کارپویشن کی انتظامیہ دن رات محنت کرکے عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہے اور وزیر اعظم ریلیف پیکج کو عوام کی دہلیز پر پہنچانے کیلئے پر عزم ہے عوام وفاقی حکومت کے اس ریلیف سے بھر پور مستفید ہونے کیلئے یوٹیلیٹی سٹورز پر خریداری کو ترجیح دے۔