چین نے وال سٹریٹ جنرل کے 3صحافیوں کو پانچ روز میں ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا

صحافتی اسناد بھی منسوخ ، یہ اقدام اخباری کالم پر اٹھایا گیا جس کے عنوان میں چین کو رئیل سک مین آف ایشیا پر معافی مانگنے سے انکار کردیا تھا ، چینی وزارت خارجہ

جمعرات 20 فروری 2020 23:02

چین نے وال سٹریٹ جنرل کے 3صحافیوں کو پانچ روز میں ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2020ء) چین نے امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل کے 3 صحافیوں کی صحافتی اسناد منسوخ کرتے ہوئے انہیں 5 روز میں ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔چینی وزارت خارجہ کے مطابق یہ اقدام اخبار کے ایک کالم پر اٹھایا گیا جس کے عنوان میں چین کو ’ریئل سک مین آف ایشیا‘ یعنی ایشیا کا حقیقی بیمار شخص کہا گیا تھا اور اس پر معافی مانگنے سے انکار کردیا تھا۔

خیال رہے کہ امریکی اخبار میں شائع ہونے والے اس کالم میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے نمٹنے کے لیے چینی حکومت کے اقدامات پر تنقید کی گئی تھی۔ امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو نے چین کے اس اقدام کی مذمت کی ہے۔پریس بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان چینی وزارت خارجہ جینگ شوانگ نے کہا کہ ’چینی عوام ایسے میڈیا کا استقبال نہیں کرتا جو نسل پرستانہ بیانات شائع اور چین پر بدنیتی سے حملے کریں‘۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ’اس کی روشنی میں چین نے بیجنگ میں موجود وال اسٹریٹ جنرل کے تینوں نامہ نگاروں کے پریس کارڈ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے‘۔معاملے کی وضاحت کرتے ہوئے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بیجنگ نے اخبار میں 3 فروری کو شائع ہونے والے کالم پر سخت ردِ عمل دیا تھا لیکن اخبار نے نہ تو معافی مانگی اور نہ ہی ذمہ داران کے خلاف تحقیقات کیں۔

انہوں نے صحافیوں کی شناخت نہیں بتائی البتہ وال اسٹریٹ جنرل نے کہا کہ اس کے ڈپٹی بیورو چیف جوش چِن اور رپورٹرز چاؤ ڈینگ اور فلپ وین کو 5 روز میں چین سے نکل جانے کا حکم دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ چین کا یہ اقدام امریکا کی جانب سے اس اعلان کے بعد سامنے ا?یا جس میں کہا گیا تھا کہ وہ چین کے 5 سرکاری میڈیا اداروں کے ساتھ غیر ملکی سفارتخانوں کی طرح سلوک کرے گا۔

متعلقہ عنوان :