اوکاڑہ میں پولیو کے دو کیس سامنے آمنے میں کوئی صداقت نہیں‘ڈپٹی کمشنر
محکمہ صحت ضلع اوکاڑہ اور ڈبلیو ایچ او کی ٹیمیں باقاعدہ میڈیکل اور ٹیکنیکل گراوٴنڈز پر اقدامات کر رہی ہے
جمعہ 21 فروری 2020 14:23
(جاری ہے)
پاخانہ سیمپل کے نتائج اسلام آباد لیبار ٹری سے آنے کے بعد محکمہ صحت اور ڈبلیو ایچ او کی ٹیمیں میڈیکل گراوٴنڈ پر اس کیس کا جائزہ لے رہی ہیں کیونکہ انسدا د پولیو مہم کے دوران 5 سال تک کی عمر کے بچوں کو انسداد پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جاتے ہیں ایمان فاطمہ دختر وارث علی سکنہ 21/GD نے بچپن میں معمو ل کی انسداد پولیو مہم کے دوران حفاظتی ٹیکہ جات اور انسداد پولیو ویکسین کا کورس مکمل کیا ہوا ہے اس بچی کو دس دفعہ سے زیادہ انسداد پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جا چکے ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبد المجید ،ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر سجاد گیلانی ،ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ ڈاکٹر ذیشان بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے کہا کہ ضلع کی سطح پر 21/GD یونین کونسل سے متعلقہ تمام علاقوں میں جاری انسداد پولیو مہم کے ساتھ ساتھ خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں اور اس سلسلہ میں محکمہ صحت ضلع اوکاڑہ اور ڈبلیو ایچ او کی ٹیمیں باقاعدہ میڈیکل اور ٹیکنیکل گراوٴنڈز پر اقدامات کر رہی ہے ۔اس موقع پر ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ ڈاکٹر ذیشان نے بتایا کہ ضلع اوکاڑہ میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو انسداد پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کی مہم سو فیصد سے بھی زائد کوریج پر مشتمل ہے ۔پولیو وائرس عام طور پر پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو متاثر کرتا ہے لیکن بڑی عمر کے وہ بچے جن میں قوت مدافعت کم ہو ان میں بھی ظاہر ہونے کا خدشہ ہوتا ہے ۔ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے صحافیوں کو بتایا کہ ضلع میں دور دراز کے مقامات خصوصاََدریائی علاقوں میں اپنی ڈھاریوں پر رہنے والے لوگوں اور خانہ بدوشوں کے بچوں کو انسداد پولیو ویکسین کے قطرے پلانے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے اور پورے ضلع میں اگر کوئی گھر خالی پڑا ہوا ہے اور اس کے مکین کہیں اور چلے گئے ہیں اس کے بارے میں بھی پوری معلومات اکھٹی کی گئی ہیں کیونکہ ان گھروں کے بچے اگر کسی دوسرے ضلع میں چلے گئے ہیں تو وہاں بھی ان کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جا سکیں ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بی بی مشطح کے پولیو کا کیس قلعہ عبد اللہ میں رپورٹ ہوا ہے یہ بچی اپنے والدین کے ہمراہ سفر کرتے ہوئے عارضی طور پر اوکاڑہ میں مقیم ہوئی تھی جس کو یہاں پر طبی امداد دی گئی تھی لیکن اس کیس کا اوکاڑہ سے کوئی تعلق نہ ہے ۔مزید قومی خبریں
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
-
نائلہ کیانی ہزاروں میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.