برطانیہ میں 40 ارب پاؤنڈ مالیت کے نوٹوں کو کھاد میں تبدیل کردیا جائیگا

حکومت کی جانب سے 20 پاؤنڈ کے کاغذ کے نوٹ ختم کرکہ اسکی جگہ پولیمر کے بنے نوٹ لانے کا حکم دے دیا گیا

Usama Ch اسامہ چوہدری جمعہ 21 فروری 2020 21:09

برطانیہ میں 40 ارب پاؤنڈ مالیت کے نوٹوں کو کھاد میں تبدیل کردیا جائیگا
لندن (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 21 فروری 2020) : برطانیہ میں 40 ارب پاؤنڈ مالیت کے نوٹوں کو کھاد میں تبدیل کردیا جائیگا، حکومت کی جانب سے 20 پاؤنڈ کے کاغذ کے نوٹ ختم کرکہ اسکی جگہ پولیمر کے بنے نوٹ لانے کا حکم دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں 20 پاؤنڈ کا نوٹ عنقریب ختم کرکہ انکو کھاد کی صورت دے دی جائیگی۔ بینک آف انگلینڈ کی جانب سے 40 ارب پاؤنڈ مالیت کے کاغذ کے نوٹ ختم کرنے کا عمل عنقریب شروع کیا جا رہا ہے۔

ان نوٹوں کی جگہ پولیمر کے بنے 20 پاؤنڈ استعمال میں لائے جائینگے۔ مذکورہ عمل کے دوران کاغذ کے قریباً 2 ارب نوٹ سرکولیشن سے نکالیے جائیں گے اور ان کو کھاد میں تبدیل کر دیا جائے گا۔ برطانیہ کے دو تہائی نوٹوں کی ذمہ دار ’جی 4 ایس‘ سے تعلق رکھنے والے مارک سانڈرز کا کہنا ہے ک یہ ایک بہت بڑی کارروائی ہوثابت ہوگی لیکن عوام کو شاید اس کا پتہ بھی نہ چلے۔

(جاری ہے)

2 ارب نوٹوں کی تبدیلی برطانوی تاریخ کی سب سے بڑی تبدیلی ہوگی۔ اب 20 پاؤنڈ کا نوٹ بینکوں کو یا دکانداروں کی طرف سے کیش سنٹروں کو دیا جائے گا دوبارہ استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔ اس کارروائی میں کئی ماہ کا عرصہ درکار ہے۔ مگر جب نوٹوں کی ایک قابل ذکر تعداد سرکولیشن سے نکل جائے گی تو بینک آف انگلینڈ کی جانب سے باقی نوٹوں کی واپسی کے لیے چھ مہینے کا نوٹس دیا جائیگا۔

اس سے قبل 2007 میں 20 پاؤنڈ کا نوٹ تبدیل ہوا تھا۔ لندن کی ایک گلی میں ایک انتہائی محفوظ گودام میں نوٹ چھانٹنے کی دو بہت بڑی مشینیں موجود ہیں جو منٹوں میں ہزاروں نوٹ گن سکتی ہیں۔ ان مشینوں پر ایک سیکنڈ میں 33 نوٹ کی چھانٹی کی جا سکتی ہے۔ گزشتہ سال نوٹ سرکولیشن سکیم کے تحت 93 ارب پاؤنڈ کی مالیت کے نوٹوں کی چھانٹی کی گئی تھی۔ اس حوالے سے مارک سانڈرز کا کہنا ہے کہ پرانے 20 پاؤنڈ کے نوٹوں کو 50 ہزار پاؤنڈ مالیت کے بنڈل بنا کر کیشن سنٹروں میں مضبوط پنجروں میں رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :