شیخ رشید احمد کی زیر صدارت محکمہ ریلوے کے امور کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس

ہفتہ 22 فروری 2020 11:49

شیخ رشید احمد کی زیر صدارت محکمہ ریلوے کے امور کے حوالے سے اعلیٰ سطحی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2020ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی زیر صدارت ریلوے ہیڈ کوارٹر میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں فریٹ ،پسنجر ٹرینوں سے آمدن ،ریلوے کی زمینوں اور مالی معاملات زیر بحث آئے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سیکرٹری ریلوے حبیب الرحمان گیلانی، چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے دوست علی لغاری، آئی جی ریلوے مشتاق مہر، ممبر فنانس لیاقت علی میمن سمیت تمام پرنسپل افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں مسافروں کو کیٹرنگ سروس ،پک اینڈ ڈراپ اور دیگر سہولیات مہیا کرنے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :