سوشل میڈیا صارفین کی فہد مصطفی کو مقدس مقام کا احترام کرنے کی ہدایت

ْیہ حرم شریف ہے کوئی ٹی وی چینل نہیں مہربانی کرکے کچھ اخلاقیات سیکھیں، سوشل میڈیا صارفین

ہفتہ 22 فروری 2020 12:58

سوشل میڈیا صارفین کی فہد مصطفی کو مقدس مقام کا احترام کرنے کی ہدایت
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2020ء) اداکار فہد مصطفی کو عمرے کے دوران لی گئی تصویر شیئر کرنے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا ، صارفین اداکار کو مقدس مقام کا احترام کرنے کی ہدایت دینے لگے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اداکار فہد مصطفی نے بھی عمرے کی ادائیگی کے دوران مقدس مقام حرم شریف کے سامنے کھڑے ہوکر لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی، تاہم سوشل میڈیا صارفین جہاں فہد مصطفی کو عمرے کی ادائیگی کیلئے مبارکباد دے رہے ہیں وہیں انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے۔

لوگوں نے تصویر میں فہد مصطفی کے خانہ کعبہ کے سامنے کھڑے ہونے کے انداز پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا ایسا لگ رہاہے جیسے فہد مصطفی فوٹوشوٹ کروارہے ہوں۔
زایان نامی شخص نے کہا خدا فہد مصطفی کو ہدایت دے۔

(جاری ہے)

سارہ جی نامی خاتون نے لکھا آپ چھٹیاں منانے نہیں گئے بلکہ روحانی سفر پر گئے ہیں لہٰذا مہربانی کرکے فوٹوشوٹ کروانا اورسیلفیز لینا بند کردیں یا حج اور عمرے کے بعد تصاویر لیں۔

علی شیخ نامی شخص سمیت بہت سے لوگوں نے کہا کہ سعودی حکومت کو مکہ، مدینہ اور دیگر مقدس مقامات پر تصاویر کھینچنے پر پابندی لگانی چاہئے۔ اویس بیگ نامی صارف نے لکھا خدا کا خوف کرو یہ ماڈلنگ کرنے کی جگہ نہیں ہے جہاں یہ اس طرح کھڑے ہیں۔عبدالصمد منگی نے لکھا یہ حرم شریف ہے کوئی ٹی وی چینل نہیں مہربانی کرکے کچھ اخلاقیات سیکھیں۔بہت سے صارفین نے فہد مصطفی کو عمرے کی مبارکباد دیتے ہوئے دعا کی کہ اللہ آپ کا عمرہ قبول فرمائے۔ جب کہ کچھ لوگوں نے کہا ہم کون ہوتے ہیں کسی کو جج کرنے والے۔