کورونا وائرس،کرغزستان کا چین کے شہریوں کو نئے ویزے دینے سے انکار

پڑوسی ملک میں کورونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے چین کے شہریوں کو ویزا نہیں دیا جائیگا،کرغز نائب وزیر خارجہ

ہفتہ 22 فروری 2020 13:37

کورونا وائرس،کرغزستان کا چین کے شہریوں کو نئے ویزے دینے سے انکار
بشکیک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2020ء) کرغزستان نے کورونا وائرس کے پیش نظر چین کے شہریوں کو نئے ویزے کے اجرا کا عمل روک دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ نور لان عبدراخمانوف نے کہا کہ پڑوسی ملک میں کورونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے چین کے شہریوں کو ویزا نہیں دیا جائیگا۔انہوں نے واضح کیا کہ جو چینی شہری پہلے ہی سے ویزا رکھتے ہیں صرف انہیں ہی ملک میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ چین سے پھیلنے والے اس وائرس سے دنیا بھر میں ہونے والی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 2200 سے تجاوز کرگئی ہے۔کورونا وائرس گزشتہ برس دسمبر میں چین میں سامنے آیا تھا اور ووہان میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی تھیں جس کے بعد دنیا کے دیگر ممالک میں بھی کئی افراد متاثر ہوئے تھے اور ہلاکتیں بھی ہوئی تھیں۔تازہ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کے 27 ممالک میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 2200 سے تجاوز کرچکی ہے جن میں سب سے زیادہ ہلاکتیں چین میں ہوئی ہیں جہاں متاثرین کی تعداد 76 ہزار سے زائد ہے۔

متعلقہ عنوان :