معاشرے سے طبقاتی فاصلوں کو کم کرنے کی ضرورت ہے،ہمارا مذہب اور اخلاقیات قناعت کا درس دیتے ہیں، حقیقی خوشی فلاحی کام کرنے میں ہے

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کا فاونٹین ہائوس میں تقریب سے خطاب

ہفتہ 22 فروری 2020 14:00

معاشرے سے طبقاتی فاصلوں کو کم کرنے کی ضرورت ہے،ہمارا مذہب اور اخلاقیات ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2020ء) صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ معاشرے سے طبقاتی فاصلوں کو کم کرنے کی ضرورت ہے،ہمارا مذہب اور اخلاقیات قناعت کا درس دیتے ہیں، حقیقی خوشی فلاحی کام کرنے میں ہے،خصوصی افراد کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کئے جائیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو فاونٹین ہائوس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدرمملکت نے کہا کہ آٹزم سے متاثرہ بچوں سے شفقت سے پیش آنے کی ضرورت ہے،آٹزم کا شکار بچوں سے امتیازی سلوک نہ کیا جائے،امیر طبقہ غریبوں کے مسائل سے آگاہ ہی نہیں ہو پاتا، انہوں نے کہا کہ طبقاتی فاصلوں کو کم کرنے ضرورت ہے،ہمارے دور میں سماج طبقات میں تقسیم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں ڈپریشن کے بارے میں معاشرتی سطح پر آگاہی کی کمی ہے۔اساتذہ کوذہنی دبائو کا شکار بچوں سے بالواسطہ برتائوکے لئے خصوصی تربیت کی ضرورت ہے،بچوں میں بھی ذہبی دبائو کا شکار والدین کا عکس دیکھا جا سکتا ہے۔اداروں میں خصوصی افراد کے لئے مطلوبہ سہولیات فراہم کی جائیں۔خصوصی افراد کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :