بالاکوٹ میں محکمہ جنگلات نے شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا

ہفتہ 22 فروری 2020 22:56

بالاکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2020ء) بالاکوٹ میں محکمہ جنگلات کی شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ گورنمنٹ کامرس کالج بالاکوٹ میں محکمہ جنگلات کی طرف سے شجر کاری مہم کے آغاز مہم کے دوران تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پرنسپل محمد اسد خان، کوآرڈینیٹر محمد طفیل، ڈی ایف او کاغان عقیل علی، سی ڈی او محمد حنیف، ایس ڈی ایف او بالاکوٹ جمیل خان نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

مہم کا آغاز کالج میں پودا لگا کر کیا گیا۔ تقریب میں خطاب کے دوران عقیل علی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق بلین ٹری منصوبہ میں لاکھوں کنال اراضی پر پودے لگائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ معاشرہ میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے عمران خان کے اس مشن کو آگے لیکر جائیں جس کی ہمارے معاشرے میں اشد ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :