جہلم میں ایک ڈینٹسٹ پرچھٹی جماعت کے طالبعلموں کومنشیات فروخت کرنے کا الزام

ہم نے یہ چھٹی جماعت کے دو طالب علموں کے بیگ سے ’آئس‘ منشیات پکڑی ہیں، جب ہم نے طلبہ سے پوچھ گچھ کی تو انہوں نے بتایا کہ انہوں نے یہ مذکورہ دانتوں کے ڈاکٹرسے حاصل کی تھیں: ڈی پی اورعبدالغفار کیسرانی جہلم کا بیان

Usama Ch اسامہ چوہدری ہفتہ 22 فروری 2020 22:52

جہلم میں ایک ڈینٹسٹ پرچھٹی جماعت کے طالبعلموں کومنشیات فروخت کرنے ..
جہلم (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 22 فروری 2020) : جہلم میں ایک ڈینٹسٹ پرچھٹی جماعت کے طالبعلموں کومنشیات فروخت کرنے کا الزام، تفصیلات کے مطابق ڈی پی اور جہلم عبدالغفار کیسرانی کا کہنا ہے کہ ہم نے یہ چھٹی جماعت کے دو طالب علموں کے بیگ سے ’آئس‘ منشیات پکڑی ہیں، جب ہم نے طلبہ سے پوچھ گچھ کی تو انہوں نے بتایا کہ انہوں نے یہ مذکورہ دانتوں کے ڈاکٹرسے حاصل کی تھیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ ڈی پی او نے مزید بتایا کہ فوری طور پر تحقیقات کی گئیں جس کے بعد ہم نے ڈینٹل کلینک پر چھاپہ مارا، کلینک میں کام کرنے والے ملازم کو گرفتار کرلیا گیا ہے ، تاہم ، ڈاکٹر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ مذکورہ اطلاعات کے مطابق کلینک سے آئس کے تین پیکٹ قبضے میں لئے گئے ہیں۔ انکا مزید کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :