ایف سی کالج کے فسٹ ائیر کے طلبہ کے سالانہ امتحانات کیلئے داخلے نہ بھیجنے کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

پیر 24 فروری 2020 18:10

ایف سی کالج کے فسٹ ائیر کے طلبہ کے سالانہ امتحانات کیلئے داخلے نہ بھیجنے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2020ء) ایف سی کالج کے فسٹ ائیر کے طلبہ کے لاہور بورڈ کے سالانہ امتحانات میں داخلے نہ بھیجنے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی گئی ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی ربعیہ نصرت کی جانب سے جمع کرائی گئی قراردا کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایف سی کالج لاہور کے باہر فسٹ ائیر کے طلبہ نے لاہور بورڈ کے سالانہ امتحانات کے داخلے نہ بھیجنے کے خلاف مظاہرہ کیا۔کالج پرنسپل نے 68 طلبہ کا داخلہ بھیجنے سے انکار کیا جس کی وجہ سے والدین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔طلبہ کا داخلہ نہ جانے سے ان کا سال ضائع ہو جائے گا۔ مطالبہ ہے کہ اس حوالے سے کمیٹی تشکیل دی جائے تاکہ طلبہ کا سال ضائع ہونے سے بچ جائے۔