شہزادہ چارلس 23 مارچ کو اردن کا دورہ کریں گے

بدھ 26 فروری 2020 11:22

شہزادہ چارلس 23 مارچ کو اردن کا دورہ کریں گے
اومان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2020ء) برطانیہ کے شہزادہ چارلس اور ان کی اہلیہ کمیلا 23 مارچ کو اردن کا دورہ کریں گے۔ وہ یہ دورہ اردن اور برطانیہ کے دوطرفہ تعلقات کے سلسلہ میں کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

چینی خبر رساں ادارہ نے شاہی حکام کے حوالہ سے بتایا کہ شہزادہ چارلس اور ان کی اہلیہ کمیلا اردن کے دورے کے دوران کنگ عبداللہ دوئم اور ملکہ رانیہ العبداللہ سے ملاقات کریں گے اور باہمی تعلقات اور مفادات پر بات چیت کریں گے۔

وہ اپنے دورہ کے دوران ان مختلف تنظیموں کا دورہ بھی کریں گے جن کی برطانیہ مدد کرتا ہے ۔ یہ تنظیمیں نوجوانوں کی صلاحیتوں کو ابھارنے، خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے تربیت اور روزگار کے مواقع بھی فراہم کرتی ہیں۔ واضح رہے کہ شہزادہ چارلس کا اردن کا یہ تیسرا دورہ ہے۔

متعلقہ عنوان :