روس کا ایران کے لیے ویزوں کا اجراء بند کرنے کا اعلان

جمعرات 27 فروری 2020 13:34

روس کا ایران کے لیے ویزوں کا اجراء بند کرنے کا اعلان
ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2020ء) روس نے ایرانی مسافروں کو کاروباری و انسانی بنیادوں کے علاوہ ہربنیاد پر ویزے کا اجراء کل ( 28 فروری) سے بند کرنے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

نائب وزیر اعظم اور کورونا وائرس کی روک تھام بارے خصوصی ٹاسک ٹیم کی سربر اہ تاتیانہ گولیکووا نے گزشتہ روز جاری بیان میں کہا کہ کاروباری و انسانی بنیادوں کے علاوہ کسی شعبے کے مسافروں کو کل (28 فروری) سے ویزوں کا اجراء معطل کیا جارہا ہے اسی طرح روسی مسافروں کو بھی ایران کے لیے ویزا جاری نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :