پولیس کا شادی والے گھر پرچھاپہ، دولہن اپنے بھائی اور دو بہنوں سمیت گرفتار

گرفتاری منشیات کیس میں کی گئی، تھانے پہنچنے پر باپ کو بھی غائب کردیا گیا ۔ بہن صائمہ نے عدالت سے رجوع کر لیا

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی جمعرات 27 فروری 2020 15:23

پولیس کا شادی والے گھر پرچھاپہ، دولہن اپنے بھائی اور دو بہنوں سمیت ..
لاہور (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 27 فروری 2020ء ) پولیس کا شادی والے گھر پر چھاپہ ، بھائی سمیت تین بہنیں گرفتار کر لیں۔ تفصیلات کے مطابق مبینہ منشیات کیس میں پولیس نے بھائی اور تین بہنوں کوگرفتار کر لیا جس میں دو لہن بھی شامل تھی جس کی شادی 6 مارچ کو طے ہے۔ باپ پولیس سٹیشن معاملے کے بارے میں آگاہی لینے پہنچا تو اسے بھی غائب کر دیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ بیٹی صائمہ نے باپ کی بازیابی کے لئے سیشن کورٹ سے رجو ع کر لیا ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج سیف اللہ سوہل کی عدالت میں درخواست دیتے موقف اختیار کیا گیا کہ مانگا منڈی میں امیر علی نامی شہری کے شادی والے گھر چھاپہ مارا گیا ۔ تین لڑکیوں  جن  میں  مافیا،  کرن  اور عائشہ کو بھائی عرفان سمیت گرفتار کر لیا۔ جبکہ والد امیر علی کو غائب کردیا گیا۔

(جاری ہے)

صائمہ نے پولیس پر الزام عائد کیا کہ  پولیس اہلکار چھاپہ مار تے ہوئے گاڑی اور جہیز کا قیمتی سامان ساتھ کے گئے۔

عائشہ کی شادی کا کارڈ عدالت میں پیش  کرنے پر عدالت نے ایس ایچ او تھانہ مانگا منڈی کو عدالت طلب کر لیا ہے۔ واضح رہے شادی سے قبل دولہے کی گرفتاری کا  تو سنا تھا تاہم دولہن کی گرفتاری کا واقعہ لاہور میں لوگوں کے لئے مرکز نگاہ بن گیا ہے۔ جہاں پولیس نے کارروائی کرتے  ہوئے شادی سے چند دن قبل نہ صرف دولہن بلکے اس کا ایک بھائی اور دو بہنیں بھی گرفتار کر لی ہیں۔ اس سے قبل بھی غیر قانونی کاموں میں ملوث پائے گئے ہیں۔ پنجاب پولیس کا میج بھی عوام میں کچھ اچھا نہیں۔