ہاؤس کمیٹی کا لاجز کے اضافی بلاک کی تعمیر میں پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی کا ہرہ ماہ اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ

سینیٹ کی ہائوس کمیٹی نے ڈائریکٹر واٹر سپلائی اسلام آباد کی طرف سے پانی کے ٹیسٹ کے حوالے سے فراہم کردہ رپورٹ پر اظہار تشویش پارلیمنٹ ہاؤس اور لاجز کو فراہم کیے جانے والے پانی کا معیار تھرڈ پارٹی سے ٹیسٹ کرانے کے احکامات جاری کردئیے، ڈپٹی چیئر مین سلیم مانڈوی والا

جمعرات 27 فروری 2020 16:12

ہاؤس کمیٹی کا لاجز کے اضافی بلاک کی تعمیر میں پیش رفت کا جائزہ لینے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2020ء) سینیٹ کی ہائوس کمیٹی نے ڈائریکٹر واٹر سپلائی اسلام آباد کی طرف سے پانی کے ٹیسٹ کے حوالے سے فراہم کردہ رپورٹ پر اظہار تشویش کرتے ہوئے پارلیمنٹ ہاؤس اور لاجز کو فراہم کیے جانے والے پانی کا معیار تھرڈ پارٹی سے ٹیسٹ کرانے کے احکامات جاری کردئیے ۔ جمعرات کو سینیٹ کی ہاؤس کمیٹی کااجلاس ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا جس میں پارلیمنٹ لاجز کے اضافی بلاک کی تعمیر ، پارلیمنٹ لاجز میں بیوٹی پارلر کے قیام اور پانی کے معیار سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا ۔

سینیٹ ہائوس کمیٹی نے ڈائریکٹر واٹر سپلائی اسلام آباد کی طرف سے پانی کے ٹیسٹ کے حوالے سے فراہم کردہ رپورٹ پر اظہار تشویش کرتے ہوئے پارلیمنٹ ہاؤس اور لاجز کو فراہم کیے جانے والے پانی کا معیار تھرڈ پارٹی سے ٹیسٹ کرانے کے احکامات جاری کردئیے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی چیئر مین نے کہاکہ سی ڈی اے ہاؤس کمیٹی کو پانء کے معیار سے متعلق ہر پندرہ دن بعد رپورٹ فراہم کرے۔

انہوںنے کہاکہ متعلقہ وزیر اعتراف کرچکے ،وفاقی دالحکومت کو سپلائی کیا جانے والا پانی مضر صحت ہے مگر ڈائریکٹر واٹر سپلائی اس کے برعکس رپورٹ فراہم کر رہے ہیں۔سینیٹر ثمینہ سعید نے کہاکہ پارلیمنٹ ہاؤس اور لاجز کا پانی انتہائی مضر صحت ہے، سی ڈی اے معیاری پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنائے۔ سینیٹ ہاؤس کمیٹی نے پارلیمنٹ لاجز میں پارلیمنٹرین کے بجلی کے بل 2ماہ ادا نہ کرنے پر کنکشن کاٹنے کے احکامات جاری کردئیے ۔

سینٹ ہائوس کمیٹی نے سابق پارلیمنٹرین کی رہائشوں کے بل اٴْن سے ہی وصول کئے جائیں اور کمیٹی کو لسٹ فراہم کی جائے تا کہ اٴْن کو خط بھی لکھا جائے۔ ڈپٹی چیئر مین سینٹ نے کہاکہ موجودہ رہائشوں پر پرانے کلیم نہ ڈالے جائیں۔ سینیٹر ثمینہ سعید نے کہاکہ آئیسکو حکام پارلیمنٹرین کو بروقت بجلی کے بل کی فراہمی یقینی بنائے۔ ہاؤس کمیٹی نے ذیلی کمیٹی کی اضافی بلاک کی تعمیر کے حوالے سے رپورٹ کو منظور کر لیا۔

کمیٹی کو بتایا گیا کہ اضافی بلاک کیلئے نیا کنسلٹنٹ ہائر کیا جا رہا ہے ،18فروری کو ٹینڈر اٴْوپن ہو چکے ہیں، تین ہفتوں میں عمل مکمل ہو گا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہاکہ پارلیمنٹ لاجز کے اضافی بلاک کی تعمیر کا منصوبہ 2011میں شروع ہوا تھا پی سی ون ریوائز کرنا پڑیگا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہاکہ منصوبے میں تاخیر کے ذمہ داروں کے تعین کے ساتھ منصوبے کی جلد سے جلد تکمیل ایک چیلنج ہے۔

چیئرمین سی ڈی اے نے کہاکہ کوشش ہے کہ منصوبہ میں مزید تاخیربنہ ہو اور مناسب بجٹ میں مکمل ہو۔ ہاؤس کمیٹی نے لاجز کے اضافی بلاک کی تعمیر میں پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی کا ہرہ ماہ اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے پارلیمنٹ لاجز میں بیوٹی پارلر کے جلد قیام کے حوالے سے احکامات جاری کردئیے ۔سینیٹر کلثوم پروین اور ثمینہ سعید کی مشاورت سے بیوٹی پارلر کی جگہ کے تعین کے احکامات کے باوجو ابھی تک عملدرآمد کیوں نہیں ہو سکا ۔

ڈپٹی چیئر مین نے کہاکہ بیوٹی پارلر کے معاملے کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے۔ ڈپٹی چیئرمین نے سی ڈی اے حکام کو سینیٹر کی شکایات کے جلد حل کی ہدایت کی ۔ سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ سی ڈی اے نے احکامات کے باوجود لاجز میں مرمت کے کام کے حوالے سے فنانشل پلان کیوں تیار نہیں کیا،سی ڈی اے کے معاملات دن بدن خراب ہو رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ سی ڈی اے اپنی کارکردگی کو بہتر کرے اور درپیش مسائل کو جلد سے جلد حل کرے۔