ویسٹ انڈیز کیخلاف کامیابی پر حوصلے بلند، انگلینڈ کو ٹف ٹائم دیں گے، جویریہ خان

جمعرات 27 فروری 2020 21:11

ویسٹ انڈیز کیخلاف کامیابی پر حوصلے بلند، انگلینڈ کو ٹف ٹائم دیں گے، ..
لاہور۔27 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2020ء) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی بیٹسمین جویریہ خان نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ میں کامیابی کے باعث پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے حوصلے بلند ہیں ‘ انگلینڈ کو ٹف ٹائم دیں گے، انگلینڈکیخلاف میچ میں پاکستان کو فتح دلاکر تاریخ رقم کرنے کی کوشش کروں گی‘انہوں نے کہاکہ پہلے میچ میں عمدہ کارکردگی پر خدا کا شکر ادا کرتی ہوں‘ ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ میں کامیابی کی بڑی وجہ ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کا یکجا ہوکر کھیلنا تھا،جویریہ خان نے کہا کہ ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں وقت کم ہوتا ہے لہٰذا جو ٹیم اپنی حکمت عملی کے مطابق کھیلتی ہے، کامیابی اسی کا مقدر بنتی ہے‘واضح رہے کہ جویریہ خان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ میں 28 گیندوں پر 35 رنز کی اننگز کھیلی تھی اور شاندار کارکردگی کی بدولت انہیں پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :