نئی لڑکیا ں سٹیج کو مذاق نہ سمجھیں کچھ سیکھ کرکام کریں ۔صائمہ خان

بہت سی جدو جہد کے بعد موجودہ مقام حاصل ہوا آج بھی خود کو طالب علم سمجھتی ہوں

جمعرات 27 فروری 2020 21:30

نئی لڑکیا ں سٹیج کو مذاق نہ سمجھیں کچھ سیکھ کرکام کریں ۔صائمہ خان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2020ء) پاکستا ن فلم و سٹیج کی معروف اداکارہ صائمہ خان کا کہنا ہے کہ سٹیج کا روخ کرنے والی نئی لڑکیا ںسٹیج کو مذاق نہ سمجھیں کچھ سیکھ کرکام کریں، ان کا کہنا ہے کہ لائیو پرفارم سب سے مشکل کام ہے اجکل جن کو کچھ بھی نہیں آتا وہ سٹیج پر کام کر رہی ہیں جس سے سٹیج کی بدنامی ہے ،صائمہ خان نے مزید کہا ہے کہ بہت سی جدو جہد کے بعد موجودہ مقام حاصل ہوا آج بھی خود کو طالب علم سمجھتی ہوں ابھی بھی کچھ نیا سیکھنے کی کوشش میں رہتی ہوں۔

متعلقہ عنوان :