ماریہ شیراپووا کا ریٹائر منٹ کا اعلان

ٹینس کو خیر باد کہ رہی ہوں مگر بلندیوں کا سفر جاری رکھوں گی۔ ٹینس اسٹار

جمعرات 27 فروری 2020 22:30

ماریہ شیراپووا کا ریٹائر منٹ کا اعلان
نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2020ء) ٹینس کی مقبول کھلاڑی ماریہ شیراپووا نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے ،کئی دہائیوں تک ٹینس پر حکمرانی کرنے والی ماریہ نے اپنے شاندار کیرئیر کے دوران 5 بڑے اعزازات حاصل کئے ،عالمی نمبر ایک رہنے والی سابق کھلاڑی نے وینٹی فئیر میگزین کو ایک انٹرویو میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا اور کہا کہ اگر چہ وہ ٹینس کو خیر باد کہ رہی ہیں مگر بلندیوں کا سفر جاری رکھیں گی اور مزید کامیابیاں حاصل کرتی رہیں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے انسٹا گرام پر اپنی تصویر کے ہمراہ پیغام میں کہا کہ ٹینس نے مجھے دنیا دکھائی ،اپنی مستقبل کی زندکے متعلق انہوں نے کہا کہ میں جو بھی کیریئر منتخب کروں گی وہ میرے سامنے سر کرنے والی ایک نئی منزل ہو گی۔

متعلقہ عنوان :