رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی نے مبینہ طور پر حج درخواست فارم سے ختم نبوتؐ کا کالم نکالنے پر تحریک التواء قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی

جمعہ 28 فروری 2020 11:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2020ء) چترال سے رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی نے مبینہ طور پر حج درخواست فارم میں سے ختم نبوتؐ کا کالم نکالنے پر تحریک التواء قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ان کی طرف سے جمع کرائی گئی تحریک التواء میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان اطلاعات پر ملک بھر میں اضطراب پایا جاتا ہے۔ اس اہم معاملے کو ایوان کی کارروائی روک کر زیر بحث لایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :