گولان کے علاقے میں اسرائیلی فائرنگ کے نتیجے میں تین شامی فوجی زخمی

اسرائیلی ہیلی کاپٹر نے قحطانیہ اور الحریت کے علاقوں میں شامی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنانا،شامی آبزرویٹری

جمعہ 28 فروری 2020 14:40

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2020ء) گولان کے پہاڑی علاقے میں ایک اسرائیلی ہیلی کاپٹر کی فائرنگ کے نتیجے میں تین شامی فوجی زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

شامی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی ہیلی کاپٹر نے قحطانیہ اور الحریت کے علاقوں میں شامی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ شامی اپوزیشن کی مبصر والی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے تاہم اس واقعے میں ایک شامی فوجی کی ہلاکت اور دیگر سات کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔ واضح رہے کہ حالیہ چند برسوں میں اسرائیلی فورسز گولان کے علاقے میں موجود حزب اللہ کے جنگجوں اور ایرانی فورسز کے خلاف کئی حملے کر چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :