شہباز شریف فیملی کے اثاثے منجمد کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت 30 مارچ تک ملتوی

جمعہ 28 فروری 2020 19:44

شہباز شریف فیملی کے اثاثے منجمد کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت 30 مارچ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2020ء) احتساب عدالت نے شہباز شریف فیملی کے اثاثے منجمد کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت 30 مارچ تک ملتوی کر تے ہوئے وکلاء کو دلائل کے لئے طلب کر لیا ۔احتساب عدالت کے جج چوہدری امیر محمد خان نے کیس پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

حمزہ شہباز اور نصرت شہباز کی جانب سے دائر درخواست میں اثاثے منجمد کرنے کے حکم کو چیلنج کیا گیا ہے ۔ دوران سماعت نیب کی جانب سے منجمدکیے جانے والے اثاثہ جات کی رپورٹ جمع کرا ئی گئی ۔درخواست گزاروں کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہاثاثہ جات کو منجمد کرنے کا حکم درست نہیں ،استدعا ہے کہ اثاثہ جات منجمد کرنے کے احکامات کو کالعدم قرار دیا جائے ۔